28 جون 2013 - 19:30
قطر کے نئے بادشاہ کی اسرائيلی حکام سے خفیہ ملاقات

اسرائیلی اخبار ید یعوت نے فاش کیا ہے کہ قطر کے نئے بادشاہ نے اسرائیلی حکام کے ساتھ متعدد خفیہ ملاقاتیں کی ہیں خلیجی عرب ریاستوں میں قطر اور سعودی عرب کو اسرائيل کا اہم اتحادی تصور کیا جاتا ہے جو مسئلہ فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

ابنا: قطر کے نئے بادشاہ تمیم بن حمد نے اسرائیلی حکام کے ساتھ متعدد خفیہ ملاقاتیں کی ہیں خلیجی عرب ریاستوں میں قطر اور سعودی عرب کو اسرائيل کا اہم اتحادی تصور کیا جاتا ہے جو مسئلہ فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ یہ ملاقاتیں قطر اور دیگر ممالک میں ہوتی رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کی طرح اسرائیلی حکام کو بھی قطر میں اقتدار کی منتقلی کا پہلے سے علم تھا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ خلیجی عرب ریاستوں میں اقتدار کی منتقلی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ایسے افراد کو بادشاہی کے تاج سے نوازتا ہے جو علاقہ میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کا بھر پور تحفظ کرسکیں۔ قطر کے سابق بادشاہ شیخ حمد بن جاسم امریکہ اور اسرائیل کے وفادار تھے اور اسی لئے امریکہ نے اقتدار ان کے بیٹے کو منتقل کروادیاہےکیونکہ بیٹا بھی امریکہ اور اسرائیل کا وفادار ہے۔......./169